ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ

45

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا، مارکیٹ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔

 

مارکیٹ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں از خود 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا۔ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

 

ایل پی جی کے کمرشل سلنڈر کی قیمت 8 ہزار 80 روپے تک پہنچ گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2110 تک پہنچ گیا۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی کی قیمت 200 روپے فی کلو گرام ہو گئی، گلگت میں گھریلو سلنڈر2350 ، کمرشل سلنڈر9 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

 

تبصرے بند ہیں.