بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ کی شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

183

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات ہوئی ،دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان بحرین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں معاشی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بحرین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران کہا پاکستان، بحرین کے ساتھ اقتصادی، تجارتی و باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا ہم فیٹف کے معاملے پر بحرین کی طرف سے فراہم کردہ حمایت پر تہہ دل سے ممنون ہیں۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے دوران ،سلطنت بحرین کی جانب سے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر بحرینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

تبصرے بند ہیں.