کراچی، قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریض فرار ہونے کا انکشاف

177

کراچی: شہر قائد میں کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے جہاں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں پر قرنطینہ مراکز سے کورونا کے 23 مریضوں کے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

محکمہ صحت سندھ نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قرنطینہ سینٹرز میں سیکیورٹی کو اور بڑھایا جائے ،شہر کے قرنطینہ مراکز سے اب تک 23 کورونا کے مریض بھاگ چکے ہیں، سب سے زیادہ سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال سے مریض بھاگے ہیں۔

 

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بھاگنے والے مریض با آسانی دیگر لوگوں میں کورونا پھیلا سکتے ہیں اور یہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ زیادہ تر متاثرہ افراد میں ڈیلٹا ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

 

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 26.32 فیصد جب کہ سندھ میں 12.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سندھ بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 20 افرادکا نتقال ہوا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.