جدہ:سعودی عرب نے کا کورونا ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں کا سفر کرنے والے شہریوں پر تین سال کی سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کی کورونا ریڈ لسٹ میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، ترکی، افغانستان، ارجنٹائن، برازیل، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقا اور ویتنام سمیت کئی ممالک شامل ہیں ۔
سعودی عرب نے کا کورونا ریڈ لسٹ میں شامل ملکوں کا سفر کرنے والے شہریوں پر تین سال کی سفری پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب کی کورونا ریڈ لسٹ میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات، ترکی، افغانستان، ارجنٹائن، برازیل، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، لبنان، جنوبی افریقا اور ویتنام سمیت کئی ممالک شامل ہیں ۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کی نئی اقسام کے پھیلائوکو روکنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ جو سعودی شہری ریڈ لسٹ میں شامل ممالک جائیں گے انہیں تین سال کی سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے اپے شہریوں پر زور دیا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا ان ممالک کے بالواسطہ یا بلاواسطہ سفر پر پابندی ہے، لہذا سعودی شہری ان ممالک کے سفر سے اجتناب کریں اور وباء کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دیں۔
تبصرے بند ہیں.