افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے: فواد چودھری

128

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے ۔ افغانستان کے ساتھ سرحد پر 90 فیصد باڑ لگا چکے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پُرامن ، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے ۔ طالبان کو پہلے امریکا پھر افغان حکام سے مذاکرات کیلئے آمادہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں جنگی فتوحات کے اعلانات پر بارڈر سیل کر دیں گے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی جہت کا تعین کیا ہے ۔ امریکا سے تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں ۔
فواد چودھری نے کہا کہ چین اور امریکا دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتیں ہیں ۔ چین اور امریکا کے تعلقات بہتر ہوں گے تو دنیا میں بہتری آئے گی ۔ امریکا اور چین تناؤ کم کرنے کیلئے پاکستان کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات میں امید کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.