نیو یارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نیوز فیڈ میں اینی میشن کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ۔
اس نئے فیچر کے تحت جب بھی صارفین نیوز فیڈ منتخب کریں گے فیس بک کچھ بیک گراؤنڈ اینی میشن کے آپشن فراہم کرے گا ۔ اس میں سے کوئی بھی اچھی اینی میشن اپنی پوسٹ کے لیے منتخب کی جاسکتی ہے ۔
یہ فیچر کمپنیوں اور برانڈز کے لیے اپنے فالوورز اور مداحوں کو نئے انداز میں اپنی مصنوعات سے آگاہ کرنے میں بہتر ثابت ہو سکتا ہے ۔
اس سے قبل سماجی رابطوں کی سب سے معروف ویب سائٹ فیس بک نے آن لائن کمیونیٹیز کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک نیا ایڈمن ٹول متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پوسٹس پر کئے گئے کمنٹس کو کنٹرول کیا جا سکے گا ۔
ایڈمن اب آن لائن کمیونیٹیز کے کسی بھی ایسے ممبر پر پابندی لگا سکتے ہیں جنہوں نے گروپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہو ، اس پابندی کے تحت ایسا ممبر فیس بک پیجز اور گروپ میں فعال رہنے کا اہل نہیں رہے گا ۔
نئے ٹول کے تحت فیس بک کی جانب سے اب ایڈمن کو ایسے تبصروں پر بھی پابندی لگانے کی اجازت دیدی گئی ہے جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتے جبکہ ان ٹولز کے ذریعے ایڈمن کو پوسٹ میں ایڈٹ کرتے ہوئے اسے ری پوسٹ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.