لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 44 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 155 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 924 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے ایک ہزار 52 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ ، 52 ہزار ، 917 سے تجاوز کرگئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.