بیلجیم میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں 246.2 فیصد نمایاں اضافہ

149

اسلام آباد : بیلجیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 246.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بیلجیم میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 226.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 246.2 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 65.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی 2021ء میں بیلجیم میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 23.5 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ سال مئی میں بیلجئیم میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 10.5 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اور سہولیات کی وجہ سے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں مجموعی طورپر29.4 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام پرسمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 29 ارب ڈالرسے تجاوز کرجائیگا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

تبصرے بند ہیں.