امریکا کو اڈے دینے سے پاکستان دوبارہ دہشتگردی کا شکار ہوسکتا ہے: عمران خان

144

اسلام آباد: پاکستان افغانستان میں جنگ کیلئے امریکا کو اڈے نہیں دے گا ، وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرا دیا ، کہا امریکا کو اڈے دینے سے پاکستان دوبارہ دہشت گردی کا شکار ہوسکتا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے ایک مضمون میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان پہلے ہی بہت جانی اور مالی نقصان برداشت کر چکا ہے ، مزید متحمل نہیں ہوسکتا ۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا ۔
اپنے مضمون میں وزیر اعظم نے واضح کیا کہ طاقتور فوج کے باوجود 20 سال میں امریکا افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اڈے دے بھی دے تو کچھ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا ، مزید کسی قسم کی بدامنی سے پاکستان پر افغان پناہ گزینوں کا بوجھ بڑھنے کا بھی خدشہ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.