پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

118

دبئی : پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا جو پشاور زلمی نے آسانی کے ساتھ حاصل کر لیا ۔ پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی نے 77 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی ۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹیر میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے ۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا ۔ شرجیل خان 26 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے اور مارٹن کپٹل ایک بار پھر ناکام رہے جبکہ وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے ۔

بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور تھسارار پریرا نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔ دانش عزیز 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔ عماد وسیم نے 16 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان ، وہاب ریاض اور عمید آصف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.