پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

59

لاہور: پاکستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہونے لگی ، مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار ، 34 ہوگئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں 663 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 9 لاکھ ، 49 ہزار ، 838 ہو گئی ہے ۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کیے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار ، 17 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 345,141 ہو گئی ۔ لاہور میں 30 ، شیخوپورہ 2 ، راولپنڈی 2 اٹک 1 اور چکوال میں 2 کیس رپورٹ ہوئے ۔ سیالکوٹ 4 ، ملتان 6 ، خانیوال 2 اور راجن پور میں 1 کیس سامنے آیا ۔ فیصل آباد 12 ، رحیم یار خان 8 ، سرگودھا 3 ، میانوالی 1 ، ساہیوال 1 اور پاکپتن میں 1 کیس سامنے آیا۔
لاہور میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 4,294 ہو چکی ہے ۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 17 اموات ، اموات کی کل تعداد 10,659 ہوچکی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,830 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک کل 5,511,541 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 325,136 ہو چکی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.