لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک بھر میں مہنگائی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث غریب عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئی ہے ۔
مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ۔ مرغی کا گوشت آئے روز مہنگا ہونے سے صارفین پریشان ہونے لگے ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا مرغی کا گوشت آج 7 روپے مہنگا ہو گیا قیمت 277 روپے فی کلو سے بڑھ کر 284 روپے کلو ہو گئی ۔
سبزیوں میں آلو 60 روپے ، ادرک 450 ، لہسن 150 ، پیاز 40 روپے ، ٹماٹر 30 روپے کلو ، کھیرا 50 روپے ، کریلے 70 روپے ، پالک 40 روپے ، میتھی 120 روپے ، بینگن 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ۔ شملہ مرچ 120 روپے ، سبز مرچ 50 روپے ، لیموں 180 روپے فی کلو ہو گیا ۔ پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہے ۔ سیب 130 سے 200 روپے ، کیلا 120 سے 200 ، آلو بخارا 300 روپے ، آڑو 170 سے 200 روپے خوبانی 150 سے 200 روپے کلو میں فروخت جاری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.