کورونا وائرس کی صرف 30 سیکنڈ میں موت ،سائنسدانوں کا بڑا معرکہ

174

لاہور :برطانوی ماہرین کورونا پر ریسرچ کرتے ہوئے ایک ایسے حیران کن نتیجے پر پہنچے جس سے وہ خود بھی حیران و پریشان رہ گئے ،برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ کلورین کی وجہ سے کورونا وائرس پانی میں صرف 30 سکینڈ تک ہی زندہ رہ سکا جس کے بعد اُس کی موت ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین کورونا وائرس پر تحقیق کرتے ہوئے ایک ایسے نتیجے پر پہنچے جس کو دیکھ کر ماہرین خود حیران رہ گئے ،عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں افرا تفری مچی ہوئی ہے جہاں ویکسین کو لے کر ہر ملک لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے وہیں کلورین کے ذریعے صرف 30 سیکنڈ میں کورونا وائر س کی موت نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک ایسے سوئمنگ پولز کا مطالعہ کیا جس میں کلورین ملی ہوئی تھی جس کے بعد ان پر یہ انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس صرف 30 سیکنڈز تک ہی زندہ رہ سکا اور اس کے بعد اس کی موت ہو گئی، رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین اب اس نتیجے پر طویل مطالعے کے بعد پہنچے ہیں کہ کوئی بھی ایسا پانی جس میں کلورین ملی ہوئی ہو وہ کورونا کے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران ہم نے وائرس سے آلودہ مواد کو سوئمنگ پولز سے حاصل کیے جانے والے پانی میں ملایا تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کرونا 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ختم ہوگیا۔

واضح رہے اس وقت پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں،صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے ۔ ہلاکتیں گزشتہ ایک ہفتے سے 100 سے زائد رپورٹ ہو رچکی ہیں۔

گزشتہ روز بھی کورونا سے پاکستان بھر میں 110 افراد انتقال کر گئے،این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 64ہزار481افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5ہزار364افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح8.31فیصدرہی۔

تبصرے بند ہیں.