پنجاب میں تعلیمی ادارے 19 اپریل سے کھولنے کا اعلان

191

لاہور :وفاقی وزیر پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے چند اضلاع جہاں کورونا کی صورتحال کافی حد تک قابو میں ہے وہاں سکول 19 اپریل سے کھولنے جا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے صوبے کے چند اضلاع میں سکول 19 اپریل سے کھولنے کا اعلان کر دیا ،صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ سرکاری اور نجی سکولوں میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز 19 اپریل سے شروع ہو جائیں گی، تاہم ہفتے میں صرف دو دن ہی سکول کھلیں گے۔

وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق صرف پیر اور جمعرات کو ہی سکولوں میں کلاسز لینے کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صرف لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، ملتان ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودہ، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں 19 اپریل سے کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں پہلے سے جاری شیڈول پر ہی عمل درآمد کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی نجی تعلیمی اداروں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت ہفتے کے روز ہونے اجلاس میں آئندہ سکول کھولنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائیگا ۔

تبصرے بند ہیں.