پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے گی یا نہیں؟ فیصلہ قیادت کرے گی:شاہد خاقان عباسی

129

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے گی یا نہیں فیصلہ قیادت کرے گی ،پیپلزپارٹی نے عہد توڑا ہے ،معافی ہمیں نہیں عہد توڑنے والوں کو مانگنی چاہیے ۔

سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاپیپلزپارٹی نے عہد توڑا اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ، معافی عہد توڑنے والے کو مانگنی چاہیے ، بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین ہیں ان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ، پی ڈی ایم کرسیوں کی جنگ نہیں ،پیپلزپارٹی کو اگر اپوزیشن لیڈر پر تحفظات تھے تو اجلاس میں بات کرتے ،  پی پی  پی نے تواپنے دور حکومت  میں  ان لوگوں کو ساتھ ملایا جن لوگوں پر بے نظیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئرنائب صدر وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے وضاحت مانگی ،اگر اہم سمجھتے ہیں تو وضاحت دیں ،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے گی یا نہیں فیصلہ قیادت کرے گی ،پیپلزپارٹی نے عہد توڑا اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں ، معافی عہد توڑنے والے کو مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین ہیں ان کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں ، پی ڈی ایم میں کوئی کرسیوں کی جنگ نہیں ،پیپلزپارٹی کو اگر اپوزیشن لیڈر پر تحفظات تھے تو اجلاس میں بات کرتے ، پیپلزپارٹی نے تو ان لوگوں کو ساتھ ہاتھ ملایا جن لوگوں پر بے نظیر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک ہے ، یہ جاری رہے گی ، پیپلزپارٹی کے الگ ہونے سے پی ڈی ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں اپنے فیصلے خود کرتا ہوں ، بلاول سے معافی مانگنے کی مجھے کوئی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم لانگ مارچ کریں گے ، اب پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی خود بنائے گی ، مسلم لیگ (ن) بجٹ کی مخالفت کرتی ہے ، یہ حکومت بجٹ نہیں بنا سکتی ،پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر کی کرسی کیلئے پی ڈی ایم کا سودا کیا ۔

تبصرے بند ہیں.