پاکستان کے کن بڑے شہروں میں لاک ڈائون لگایا جائیگا :این سی اوسی اجلاس سے اہم خبر

153

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے پنجاب کے 9شہروں میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں ملک سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق این سی او اجلاس میں پنجاب کے 9 شہروں میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز دی گئی۔تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں 12فیصد سے زائد کورونا کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاون کیا جائے

اس سے قبل حکومت پنجاب نے این سی او سی کی پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز مسترد کردی تھی۔این سی او سی ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا کہ پنجاب میں کورونا ضوابط ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرواکر صورتحال کو مانیٹر کیا جائےگا ۔

واضح رہے اس سے قبل عالمی وبا کی بگڑی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے سفارش کی گئی تھی کہ دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈائون لگا دیا جائے لیکن این سی اوسی کے ہونے والے اجلاس میں پنجاب حکومت کی تجویز کو زیر غور رکھتے ہوئے رواں ہفتے صورتحال کا مزید جائزہ لے کر بعد میں  مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،اجلاس میں وزیر صحت اور وزیر تعلیم نے بھی اپنی تجازیز پیش کیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے پنجاب حکومت کی تجویز پر دو ہفتوں کا لاک ڈاؤن لگانے سے انکار کر دیا۔

اجلاس میں رمضان المبارک سے متعلق نئے ایس او پیز پر غور کیا گیا ،پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے بڑھانے اور لاہور کو مکمل بند کرنے کی تجویز پر مشاورت کی گئی تاہم این سی او سی نے پنجاب حکومت کی دو ہفتوں کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔اجلاس میں صورتحال کو دو سے تین دن تک مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔رواں ہفتے جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.