بائے بسم اللہ
ہمدمِ دیرینہ محمد یوسف واصفی نے بہتر اشعار پر مبنی ایک منقبت کہی ہے، درِ شانِ علی ابنِ ابی طالبؓ! واصفی فکر و سخن کے دسترخوان سے انہیں بڑا لنگر دان ہوا ہے۔ مقامِ حیرت ہے، میزبان غیبت میں ہے، اور مہمان حاضر ہے۔ غیبت گویا حاضری کی میزبانی کر…