براؤزنگ ٹیگ

Dr Azhar Waheed

توڑ کا جوڑ

مغربی طرزِ فکر اور طرز عمل نے ہماری بدنی زندگی کوبھاری بھرکم آسائشیں مہیا کی ہیں،وجودی فاصلے دم بھر میں طے ہو رہے ہیں،جسمانی آلام دُور کرنے کی ایک صنعت قائم ہے۔ وجودی لذات کی تکمیل کے لیے سہل ترین راستے تراش لیے گئے ہیں۔ مغربی تہذیب و…

زیاں اور احساسِ زیاں

زیاں یہ ہے کہ انسان روحانی قدروں کو کھو کر مادّی قدروں میں کھو جائے ……اور احساسِ زیاں یہ ہے کہ اسے تائب ہو کر لوٹ آنے کا احساس باقی رہے۔ انسان کی قدر‘ روحانی قدروں میں بسر کرنے میں ہے۔ روحانی قدروں میں بسر کرنے والا انسان ہی انسان کی صحیح…

آہستہ ہونا…… شائستہ ہونا ہے!

با ادب سے بے ادب ہونے میں پہلا فرق‘ آواز کا بلندہونا ہے۔ بے ادب وہ نہیں ہوتا‘جو ادب کرنا جانتا نہ ہو‘ بلکہ بے ادب وہ ہوتاہے جو ادب کرنا ترک کر دے۔ ہم میں سے ہر شخص جانتا ہے کہ گفتار میں آواز کا مدھم رکھنا آدابِ محفل میں بھی ہے اور آدابِ…

صبر اور شکر!!

صبر…… کسی مجبور کی بے کسی اوربے بسی کا نام نہیں‘ بلکہ ایک صاحبِ اختیار کے اپنے اختیار پر کا نام ہے۔ صبر ایک بہت بڑی قوت ہے…… اور یہ قوت‘ قوتِ ضبط ہے۔جب تک کسی ذی قوت کی معیت حاصل نہ ہو‘ صبر کی قوت حاصل نہیں ہوتی۔ صبر…… دعوتِ لذات و شہوات…

اقبالؒ کا تصورِ خودی!!

’’گمنام ادیبــ‘‘ کے نام سے حضرت واصف علی واصفؒ کا مجموعہ مکاتیب ترتیب دیا گیاہے، اس میں ایک خط بہت اہم ہے، ایک قاری نے حضرتِ اقبالؒ کے ایک شعر کی تشریح دریافت کی‘ تواس کے جواب میں آپؒ نے اسے تحریر کیا’’ اقبال کے شعر کی تشریح کرنے کے لئے…

کشف المحجوب

”کشف المحجوب“ تصوف کے موضوع پر قریب قریب ایک ہزار سال قدیم دستاویز ہے۔ مرشدی حضرت واصف علی واصفؒ فرمایا کرتے کہ دین کے حوالے سے بات جتنی پرانی ہوگی صداقت سے اتنی ہی قریب تر ہو گی۔ سو درجہئ اِستناد تک پہنچتی ہوئی تصوف کے حوالے سے کوئی بات…

فطرت ……اورمسئلہ جبرو قدر!!

 آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے ایک دیرینہ قاری سیّد غلام رسول گردیزی کا سوال موصول ہوا۔ لکھتے ہیں‘ اگر ایک شخص کی فطرت میں برائی ہے تواِس میں اُس کا کیا قصور؟  اور ایک شخص کی فطرت میں نیکی ہے تو اِ س میں اُس کا کیا کمال؟ جب کوئی بھی اپنی فطرت کا…

تزکیہ نفس اور نظام کا قیام

راؤ عابد رشید نے سوال اٹھایا ہے ”اسلام میں تزکیہئ نفس کے لیے تصوف  اور صوفی ازم جزو ہے، کل نہیں۔حضور اکرمؐ نے اصحاب کے تزکیہئ نفس کے بعد کیا پوری ریاست مدینہ کی بنیاد نہیں رکھی تھی؟…… اور یہ کہ اسلامی فکر و فلسفہ کی بنیاد پر ارتقائی جدید…

فرقہ، فرق اور تفرقہ

فرقہ‘ فرق سے ہے۔ اصل سے فرق‘ فرقے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ مکاتب و مسالک کا مختلف ہونا کچھ عیب نہیں۔ مکاتب ِ فکر دراصل دینی حقائق کوسمجھنے کے ہمارے اپنے اپنے شعوری درجے ہیں۔ دین کا اصل باطن ہے اور باطن اپنی اصل میں ایک تجریدی حقیقت ہے۔ اس…

ناکام گورننس

حکومت کے بلند بانگ دعوے اپنی جگہ مگر ہر شہری بخوبی یہ جانتا ہے کہ حکومت نے اپنی تین سالہ جو حکومتی کارکردگی ظاہر کی ہے وہ محض ایک بیان ہے اس وقت ملک کا ہر شعبہ ناکامی کا شکار ہے اور حکومت ان تین برسوں میں کوئی بھی نمایاں کام کرنے میں بری…