دینی مدارس کی رجسٹریشن : صدر زرداری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے

115

اسلام آباد: دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے "سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 2024” پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ بل قانون کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ قومی اسمبلی جلد اس نئے قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 

نئے قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے تحت کی جائے گی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا ہے تاکہ تمام فریقین کی تشویشات دور کی جا سکیں۔

 

یاد رہے کہ اس قانون پر بات چیت کے دوران، گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد سومرو نے صدر آصف علی زرداری سے لاڑکانہ میں ملاقات کی تھی، جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دینی مدارس کے رجسٹریشن بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا، اور صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.