پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

82

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی۔ کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، اور انڈیکس 117,352 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھنے کو ملی، اور انڈیکس 118,220 پوائنٹس کی نئی بلند سطح تک پہنچ گیا۔

 

خیال  رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا اور 100 انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 117,008 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی آئی ہے، اور ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.