اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے پی ٹی آئی کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بار بار احتجاج کی کال دینے کا "بخار” اب ختم ہو چکا ہے۔ طلال چودھری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ "لاشوں کا پراپیگنڈا کرنے والے اپنی بزدلی چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں”، اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ سینے پر گولی کھائیں گے، لیکن وہ پیٹھ دکھا کر بھاگ گئے۔” طلال چودھری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مسلح افراد موجود تھے اور افغان شہریوں نے بھی مظاہروں میں حصہ لیا۔
تبصرے بند ہیں.