آصفہ بھٹو کا گلوبل ویمنز فورم میں خطاب، خواتین کو خود پر یقین رکھنے کی ترغیب

77

دبئی: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے گلوبل ویمنز فورم میں خطاب کرتے ہوئے خواتین کو خود پر یقین رکھنے اور اپنی اقدار پر ثابت قدم رہنے کی دعوت دی۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ خواتین کو اپنی آواز کی طاقت کو تسلیم کرنا چاہیے اور کبھی بھی اپنی صلاحیتوں پر شک نہیں کرنا چاہیے۔

آصفہ بھٹو نے پاکستان میں خواتین کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ اس فورم کے دوران، آصفہ بھٹو نے عزت مآب شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.