یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں, چئیرمین پی سی بی

81

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستانی ٹیم بھارت جا کر کھیلے اور بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے۔ انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کرکٹ کے تمام فیصلے اب برابری کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

 

پی سی بی عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پیسوں کے بدلے فیصلے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے میدان میں اترے گی اور قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو فیصلے کیے جائیں گے، وہ صرف پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوں گے۔

 

اس کے علاوہ، چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی تکمیل کی توقع بھی ظاہر کی، جس کے بعد اس کی گنجائش 34 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنی بہترین ٹیم لے کر میدان میں اترے گا، اور اس کے لیے تمام تیاریوں پر کام جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.