لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث سری لنکا اے کرکٹ ٹیم نے پاکستان سے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
جس سے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز ملتوی ہو گئے ہیں۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، اور سری لنکا کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.