بابر اعظم کا آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلا نمبر واپس، شاہین آفریدی کی تنزلی

68

دبئی: پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم ایک بار پھر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابر نے 809 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، جب کہ بھارتی کھلاڑی روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی بولر شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجہ کمی آئی اور وہ اب دوسرے نمبر پر ہیں، جب کہ حارث رؤف 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.