پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا تاریخی سنگ میل عبور

47

 

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا گیا، جب 100 انڈیکس 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو پار کرگیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا، تاہم جیسے ہی دن آگے بڑھا، مارکیٹ میں تیزی آئی اور انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 97 ہزار 270 پوائنٹس تک بھی جا پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔ آج کی تیزی نے سرمایہ کاروں میں جوش و جذبہ پیدا کردیا ہے اور مارکیٹ میں مزید استحکام کی امید جاگ گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.