کراچی: عالمی بلین مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر بڑھ کر 2631 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہوگیا۔ فی دس گرام سونا 686 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے کی قیمت پر پہنچا۔
گزشتہ دو دنوں میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں دونوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، فی تولہ چاندی 3250 روپے اور 10 گرام چاندی 2786 روپے پر مستحکم رہی۔
تبصرے بند ہیں.