منی پور: بی جے پی کے ایم ایل ایز کا کوکی قبائل کے خلاف بڑے آپریشن کا مطالبہ

96

 

منی پور میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے کے 27 ایم ایل ایز نے ریاست میں کوکی قبائل کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایل ایز نے مودی حکومت سے مسلح افواج (خصوصی اختیارات) ایکٹ (AFSPA) کے نفاذ پر نظرثانی کی درخواست بھی کی ہے۔

ایم ایل ایز نے منی پور کے موجودہ بحران کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کوکی قبائل کو سات دنوں کے اندر غیر قانونی تنظیم قرار دیا جائے۔ اس کے علاوہ، قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ منی پور کے معاملے کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) کے حوالے کیا جائے اور ریاست میں اضافی فورسز تعینات کر کے انہیں خصوصی اختیارات دیے جائیں تاکہ بحران کو جلد حل کیا جا سکے۔

سینئر کانگریس رہنما جے رام رمیش نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت منی پور کے مسئلے پر خاموش ہے اور اس پر گفتگو کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

اس دوران، مودی حکومت نے ریاست منی پور میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.