تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی نے ان کو مذاکرات کی اجازت دی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ حکومت کتنی سنجیدگی سے اس معاملے کو آگے بڑھاتی ہے، کیونکہ اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو احتجاج کے سوا ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ بشریٰ بی بی کا سیاسی کردار نہیں ہے اور ان سے کسی قسم کی ہدایات نہیں آتیں، بلکہ تمام احکامات بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آتے ہیں۔
اسد قیصر نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے حکمتِ عملی میں تبدیلی کا اعلان کیا اور کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے کارکن صوابی سے جبکہ دیگر اضلاع کے کارکن مختلف راستوں سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.