کراچی سے ناکارہ طیارے کی حیدرآباد منتقلی کےعمل کا آغاز

94

 

کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر 2011 سے موجود ایک اور ناکارہ طیارہ حیدرآباد منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ 60 ٹن وزنی یہ طیارہ ویلر ٹریلر پر رکھ کر حیدرآباد روانہ کیا جائے گا، جہاں اسے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے طیارے کی منتقلی کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ یہ طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر کئی سالوں سے کھڑا تھا، اور اب حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ اسے تربیتی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

منتقلی کے عمل کے لیے طیارہ سپر ہائی وے کے راستے سے حیدرآباد بھیجا جائے گا، جس سے ایئرپورٹ پر جگہ کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی ایک ناکارہ طیارہ حیدرآباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.