لندن : حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہو جائے گا، جیسا کہ برطانوی محکمہ ٹیکس کے ترجمان نے بتایا اور انہوں نے وضاحت کی کہ حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کے لیے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، جب تمام دیگر آپشنز ختم ہوگئے تھے۔ تاہم، رازداری کے قوانین کی وجہ سے اس کیس کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جا سکتی۔
ترجمان کے مطابق، حسن نواز اور برطانوی محکمہ ٹیکس (HMRC) کے درمیان ٹیکس کا تنازع 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے اور یہ کسی جرم یا دھوکہ دہی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک سول کیس ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ صرف ٹیکس کا تنازعہ ہے اور منی لانڈرنگ یا کسی دوسرے جرم کی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔
یہ تنازعہ 2020 میں اس وقت شروع ہوا جب حسن نواز نے ایک غیر فعال کمپنی کا ٹیکس ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حالانکہ حسن نواز ابھی بھی متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.