کراچی ایئرپورٹ سے ناکارہ طیارہ حیدر آباد روانہ

46

کراچی : کراچی ایئرپورٹ سے ناکارہ طیارے کی حیدر آباد منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ طیارہ 13 سال پہلے سعودی عرب کی ایک پرواز تھی جو کراچی میں کریش لینڈنگ کر گیا تھا۔

 

اس طیارے کو حیدر آباد کے ایک تربیتی ادارے "کٹائی” منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اسے تعلیمی مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، اور اس کی منتقلی تین حصوں میں کی گئی ہے۔ یہ حصے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیے جا رہے ہیں جو جرمن ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور اس کے ذریعے طیارے کی منتقلی میں سہولت ہو رہی ہے۔ طیارہ کراچی سے حیدر آباد تک 8 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران نیشنل ہائی وے کے راستے منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کی جانب سے اس منتقلی کے لیے تمام ضروری اجازتیں اور این او سی حاصل کیے جا چکے ہیں۔ یہ طیارے کی منتقلی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ حیدر آباد منتقل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.