تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دیں

89

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاری کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے ان کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

 

راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے 12 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں دونوں شہروں سے 6، 6 رہنما شامل ہیں۔ اسلام آباد کی کمیٹی میں عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب شاہین، سید علی بخاری، قاضی تنویر اور ملک عامر شامل ہیں۔ راولپنڈی کی کمیٹی میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، امیر افضل، عقیل خان، راجہ بشارت اور چوہدری اجمل صابر کو شامل کیا گیا ہے۔

 

یہ کمیٹیاں 24 نومبر کے احتجاج کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گی اور تمام انتظامات کو بہتر طریقے سے منظم کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.