372

کوئٹہ  :روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 8 مارچ 2024 کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ پیوٹن نے اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے ہمدردی کا پیغام بھیجا۔

کریملن کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے پیغام میں پیوٹن نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف مشترکہ طور پر تعاون کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر جنگ میں روس پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا یہ افسوسناک واقعہ پاکستان کے عوام کے لیے ایک بہت بڑا سانحہ ہے اور روس اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ اس حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.