پی سی بی کی جانب سے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے پر وضاحت اور تحریری جواب کے لیے آئی سی سی کو خط لکھ
لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا، جس کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔
پی سی بی نے آئی سی سی سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی وجوہات اور انکار کے تحریری ثبوت طلب کیے ہیں۔ پی سی بی نے سوال کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کب اور کس بنیاد پر آئی سی سی کو مطلع کیا کہ ان کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی اور آئی سی سی نے اس پر کیا ردعمل دیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ تمام جوابات حاصل کرنے کے بعد حکومت سے رہنمائی لی جائ گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔
تبصرے بند ہیں.