اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے حکومت نے نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے پی آئی اے کو قطر یا ابوظہبی کی حکومت کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بلیوورلڈ کنسورشیم کی جانب سے 10 ارب روپے کی بولی کی منسوخی کے بعد حکومت نے نیا پلان ترتیب دیا ہے۔ اس نئے منصوبے کے تحت، قطر یا ابوظہبی سے 30 نومبر تک پی آئی اے میں دلچسپی ظاہر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس معاہدے میں پی آئی اے کی بیشتر شرائط پہلے سے طے شدہ ہو سکتی ہیں، جس سے حکومت کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ایئر لائن کی مالی مشکلات کو حل کرنے اور بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ پی آئی اے کے مستقبل کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.