پاکستان نے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ ون ڈے میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

296

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیش سرزمین پر سب سے زیادہ ون ڈے میچ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز پاکستان اور بھارت کے درمیان مشترک تھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 40،40 میچ جیتے تھے۔ لیکن پاکستان نے آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

پاکستان نے 110 میچوں میں سے 41 فتوحات حاصل کیں، جبکہ بھارت نے 99 میچوں میں 40 میچ جیتے۔ پاکستان کی 18 فتوحات دو طرفہ سیریز کے دوران حاصل کی گئیں، جب کہ باقی آئی سی سی ایونٹس میں تھیں۔

اس وقت، آسٹریلیا میں سب سے کامیاب ٹیم ویسٹ انڈیز ہے، جس نے 149 میچوں میں 75 کامیابیاں حاصل کیں۔ انگلینڈ 124 میچوں میں 53 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے 112 میچوں میں 38 کامیابیاں حاصل کیں اور پانچویں نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.