پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق 1زخمی

103

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

 

واقعے کے بعد پولیس، سیکیورٹی اہلکار اور کارکنان جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے لاشوں ور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے جنہیں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے سفاکی اور بے دردی سے قتل کیا۔

 

مقتولین خدا بدن، پنجگور کے علاقے میں گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہے تھے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان سے تھا۔ مقتولین میں ساجد، فیاض، خالد، شفیق، افتخار، سلمان اور بلال شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.