ممبئی:بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے ورزش ضروری نہیں ہے، بلکہ صحیح غذا کا انتخاب زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے اپنے بچپن کے تجربات شیئر کیے، جب انہیں اپنے وزن کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ودیا نے بتایا کہ انہوں نے ایک ہیلتھ گروپ کی مدد سے بغیر کسی ورزش کے ایک سال میں وزن کم کیا۔ اس گروپ نے ان کا ڈائٹ پلان تبدیل کیا، جس میں انہوں نے پالک اور لوکی کا استعمال چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سبزیوں کا استعمال جسم کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔
ہیلتھ گروپ نے انہیں ورزش کم کرنے اور جم چھوڑنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد انہوں نے صرف ڈائٹ پر توجہ دی۔ اب لوگ ان کی تبدیلی کو دیکھ کر حیران ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ پتلی لگ رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.