27ویں آئینی ترمیم: حکومت نے کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا

103

 

اسلام آباد:حکومت نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق، یہ کمیٹی آئینی ترمیم کے حتمی فیصلے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس کی قیادت سید خورشید احمد شاہ کریں گے، اور اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنما آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مشاورت کریں گے۔ حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے ابھی کوئی مخصوص وقت طے نہیں کیا گیا، اور یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.