اے آر رحمان اور اہلیہ سائرہ بانو میں علیحدگی کا اعلان

194

ممبئی : بھارت کے معروف موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سال کی شادی کے بعد اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کئی برسوں کی شادی کے بعد سائرہ نے پیچیدہ تعلقات کے باعث علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دونوں کے درمیان محبت کے باوجود مشکلات اور تلخیوں کی وجہ سے ایسا فاصلہ آ گیا ہے جسے وہ اس وقت ختم نہیں کر پا رہے۔سائرہ بانو نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی ذاتی زندگی اور جذبات کا احترام کریں۔

 

خیال رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 12 مارچ 1995 کو ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ یہ ایک ارینج میرج تھی، جس کے بارے میں اے آر رحمان نے خود انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے ان کی شادی کرائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.