شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی کے انتظامات کا جائزہ کرنے کے لئے دورہ

113

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں مہمانوں کے استقبال کے لیے کیے گئے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور دیگر حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی اور متعلقہ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو سربراہی اجلاس کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

 

تبصرے بند ہیں.