کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

88

کراچی : کراچی کے علاقے منگھو پیر خیرآباد گلشن توحید میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق  منگھوپیر خیرآباد میں پولیس نے کارروائی کی، جب ڈاکوؤں کی اطلاع ملی تو ناکہ بند کرکے ملزمان نے نکلنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلےمیں پانچ ملزمان شدید زخمی ہو گئے تھے، جو بعد میں دم توڑ گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑے ہتھیار ملے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ علاقے میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن جاری تھا، ٹیم میں پولیس افسران اور جوان شریک تھے، اس وقت علاقے کی سرچنگ کا عمل کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.