ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا

123

تہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای  کو سخت حفاظتی اقدامات  کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے جبکہ حزب اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے گزشتہ شام سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ پر بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

ایران اگلے لائحہ عمل کے لیے حزب اللہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے تاحال حسن نصراللہ کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔

تبصرے بند ہیں.