اسلام آباد:پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بڑھ کر تین اعشاریہ دو فیصد ہوسکتی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو دو اشاریہ چار فیصد تھی۔
آئی ایم ایف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ پاکستان میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال بے روزگار کی شرح 8 فیصد تھی۔
عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 9.5 فیصد ہوسکتی ہے، گزشتہ مالی سال افراط زر کی شرح 23.4 فیصد تھی۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان میں محصولات بڑھ کر معیشت کا 15.4 فیصد ہوسکتے ہیں، گزشتہ مالی سال محصولات کا معیشت میں 12.6 فیصد تھا۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس کا منصفانہ نظام درکار ہے، پاکستان میں ٹیکسوں میں تمام شعبہ جات کو حصہ دار بنانا ضروری ہے، پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا، پاکستان کو سرکاری اداروں کے نقصانات کوروکنا ہوگا اور سرکاری محکموں کی گورننس بہتر بنانا ہوگی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات کا عمل سختی سے جاری رہنا چاہیے، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد ضروری ہے، حکومت پاکستان بجلی کی لاگت کم کرنے کیلئے اصلاحات یقینی بنائے اور توانائی کی قیمتوں سے متعلق ایڈجسٹمنٹ بروقت کرے، پاکستان محصولات بڑھانے کےلیے کوششیں جاری رکھے۔
تبصرے بند ہیں.