جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود میں 2نوجوان لڑکیوں کی لاشیں بڑآمد ، تاحال شناخت نہ ہوسکی

101

جڑانوالہ: جڑانوالہ میں  فائرنگ کرکے قتل کی گئی 2 نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس  ذرائع کے مطابق جڑانوالہ میں ستیانہ روڈ سے تھانہ صدر کی حدود کے قریب دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جب کہ مقتول لڑکیوں کی بھی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر 2 لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں 2 لڑکیاں ہیں جن کی عمر 18، 19 سال ہے، اور ان کا نام اور پتا معلوم نہیں ہو سکا۔ ایس پی جڑانوالہ نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر موقع واردات کو محفوظ کرواتے ہوئے شواہد اکٹھے کیے، جس کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.