پاکستان انڈونیشیا کی فوج کی مشترکہ مشق ، پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ

12

راولپنڈی: پاکستان انڈونیشیا کی فوج  کی مشترکہ مشق کا انعقاد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  مشترکہ مشق  میں  پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ  کیاگیا۔ ایلان سٹرائیک ٹو دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوسری مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان انڈونیشیا کی فوج کی مشترکہ مشق ایلانگ سٹرائیک ٹو کا انعقاد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ا یک ہفتہ جاری رہنے والی مشق کا آغاز آٹھ ستمبر کو ہواتھا۔مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی 17 ڈویژن تھے۔

اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ 17 ڈویژن مہمان خصوصی تھے۔ انڈونیشیا کے دفاعی اتاشی کرنل بوڈی ویرمین نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.