"سرکاری سکولوں میں کوئی پڑھا رہا ہے کوئی نہیں تو کوئی سبزی کٹوا رہا ہے”،وزیراعلیٰ پنجاب کا سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان

133

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز   نے  سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کا  اعلان  کیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   گزشتہ دور حکومت میں پنجاب ٹیکسٹ بورڈ میں ایک ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔

ان کاکہنا تھاکہ سرکاری سکولوں میں کوئی پڑھا رہا ہے کوئی نہیں تو کوئی سبزی کٹوا رہا ہے۔سکولوں کے مسئلے کا حل صرف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے ۔ا نہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں14ہزارآٹھ سو سکول آؤٹ سورس کررہے ہیں ۔حکومت آؤٹ سورس کیے سکولوں کی مانیٹرنگ کرےگی۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ایجوکیشن کا معیار جلد بہترکرنے میں کامیاب ہوں گے۔دفترمیں بیٹھ کر فیصلے نہیں کرتی،فیلڈ میں جاتی ہوں،پنجاب میں حالات دیگر صوبوں سے بہتر ہیں۔ہرسطح پر لوگوں کو ریلیف دینے کےلیے پراجیکٹ لا رہے ہیں۔کوشش ہے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.