اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قراداد منظور ، 124 ممالک نے ووٹ دیا، 14 نے مخالفت کی ،43 ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئے
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قراداد منظور کرلی گئی۔اس قرارداد میں اسرائیل کو ایک
سال کے اندر فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایک سال کے اندر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں سے اپنی موجودگی ختم کرے۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے قرارداد کی منظوری کو “شرمناک فیصلہ” قرار دیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پیش کی گئی جس کے حق میں 124 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ 14 ممالک نے اس کی مخالفت کی اور 43 ممالک کے اراکین ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔
تبصرے بند ہیں.