”عالیہ بھٹ کپور”، عالیہ نے اپنے نام میں تبدیلی کردی

45

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام میں تبدیلی کرلی۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کا پورا نام اب  عالیہ بھٹ کپور ہے۔ بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے  رنبھیرکپور کے ساتھ شادی کے بعد سے لے کر اب تک اپنا نام تبدیل نہیں کیا تھا لیکن اب  انہوں نے اپنا پورا نام   عالیہ  بھٹ کپور رکھ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق انکشاف کیا۔

رنبھیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے۔

تبصرے بند ہیں.